نجی کمپنی کا ایوری نام کی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

293

 کراچی: پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایوری نام کی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروائے جائے گی، جو بولان سوزوکی کے متبادل  لارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی   سوزوکی ایوری  متعارف کروانے جا رہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ سوزوکی نے حال ہی میں اپنی مشہور ترین گاڑی کیریہ ڈبہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اب شائد سوزوکی ایوری کو باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروایا جائے جو کہ سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جس کی ممکنہ قیمت پاکستان میں 26 لاکھ روپے ہو گی ۔