گلگت بلتستان میں پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح

295
first space research center in Gilgit-Baltistan

کراچی: ترجمان سپارکو کے مطابق بلتستان کے وزیراعلیٰ گلبر خان نے پاکستان کے پہلےخلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےعلاقائی ترقیاتی کوششوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا انہوں نے ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے سپارکو کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا۔

سپارکو کا سینٹر گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشئیرکے پگھلنے کی نگرانی کرےگا سپارکو کا سینٹر گلگت میں ماحولیاتی اور سماجی، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں، سپارکو سینٹر گلگت میں ماحولیاتی چیلنجز کے لیے سیٹلائٹ کی بنیاد پر نگرانی کو مضبوط بنائےگا۔

گلگت میں نیا تحقیقاتی مرکز گلیشیئر کی نگرانی اور لینڈ سلائڈ پر اہم ڈیٹا فراہم کرے گا اور یہ مرکز قدرتی آفات کے انتظام اور تحفظ پر بین الاقوامی تحقیقاتی تنظیموں کےساتھ تعاون کرے گا۔

اس کے علاوہ یہ سپارکو سینٹر روزگار اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے مقامی کمیونٹی کی حمایت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔