سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق کراچی شرقی اور سجاول کے اضلاع میں تازہ ترین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا پہلا کیس ہے۔
رواں سال بلوچستان سے 15، سندھ سے 7، خیبر پختونخوا سے 2، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے 1,1 پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
سندھ میں رپورٹ ہونے والے سات پولیو کیسز میں سے حیدرآباد اور کیماڑی سے 2 جبکہ سجاول، شکارپور اور کراچی ضلع شرقی سے 1,1 ہیں۔