باکسنگ فیڈریشن کا عاشہ ممتاز کیلے نقد انعام کا اعلان، پابندی یکسر مسترد

158

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایشین جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلے کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیلے نقد انعام نواز دیا جبکے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ کو مکمل جانبدرانہ قرار دیتے ہوے فیڈریشن عہدداران پر عائد پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود کی صدارت میں فیڈریشن جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عائشہ ممتاز کی ایشین جونیئر چیمپین شنپ میں شاندار کارکردگی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک باکسرکے سرکاری پاسپورٹ پر اٹلی میں روپوش ہونے کے واقعہ کی آڑ میں بے بنیادی رپورٹ کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا جس نے سرکاری پاسپورٹ پر اولمپک کوالیفائرز کے لیے اٹلی کا سفر کیا جس کے پاس اپنے محکمے کا این او سی موجود تھا ۔ اجلاس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی آئینی ترامیم ، مالی سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری سمیت بیگم عشرت اشرف کے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن کے طور پر انتخاب کی توثیق کی گی۔