صدف صدیقی کا اعزاز، آئی او سی کورس کیلے منتخب

59

کراچی(اسپورٹس رپورٹر )اولمپیئن صدف صدیقی کا اعزاز، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ہنگری میں ہونیوالے جنرل کنڈیشنگ کورس کیلے پاکستان سے منتخب ہوگئیں۔اولمپک گیمز، کامن ویلتھ گیمز، سائوتھ ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی اولمپین صدف صدیقی آئی او سی اولمپک سالیڈرٹی پروگرام کے تحت پاکستان سے جنرل کنڈیشنگ کورس کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔ آرمی سے تعلق رکھنے والی اولمپین صدف صدیقی آرمی کی پہلی خاتون ہیں جو آئی او سی جنرل کنڈیشنگ کورس کیلے پاکستان سے منتخب ہوئی ہیں ۔ صدف صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اور آرمی کیلے اعزاز کی بات ہے بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچنگ اینڈ مینجمنٹ کورس صدف صدیقی کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔