چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ماڈل رہائشی پروجیکٹ کا افتتاح

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے حسن اسکوائر کے ملحقہ 7 ایکٹر پلاٹ پر عدالتی عملے کے لیے ماڈل رہائشی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے عملے کے لیے جدید ترین رہائشی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ہائی کورٹ تک نقل و حمل کی سہولت، کلینک اور چھوٹے بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر کا بھی انتظام کیا جائے گا‘ اس پروجیکٹ کے تحت
336اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ اس موقع پرچیف جسٹس نے انصاف کی فراہمی میں درپیش مسائل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مدعیان کی بہتر خدمت کے لیے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی رہائش، نقل و حمل، طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈے کیئر سینٹر کی ذمہ داریوں کو بانٹنا ان کا وژن ہے‘ اس سے ان کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا‘ مستقبل میں بہترین ٹیلنٹ کو بھرتی کرنے کے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔