کوئٹہ،کوسٹ گارڈ کی کارروائی،ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

98

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلو چستان کے مختلف علا قوں میں کی جا نے والی کارروائیوں میں بڑی مقداراسلحہ ، شراب اور ہیروئن برآمدکر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطا بق پاکستان کوسٹ گارڈز کے جو انوں نے انٹیلیجنس ذرائع سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر بلوچستان میں گوادرکے جنرل ایریا موسیٰ گوٹھ میں سرچ آ پریشن کے دوران 226گلاک پستول بمعہ میگزین ، 34 بئر یٹا پستول بمعہ میگزین، 14530بور پستول، 140اسپیئر میگزین 30بور پستول اور324اسیپئر میگزین گلاگ پستول برآمد کر کے اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی ہے کسٹم ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے استعمال ہونا تھا۔دوسری جا نب پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دنوں بلو چستان کے ساحلی علا قے گڈانی میں ایک کا میاب کا رروائی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کے غیر ملکی شراب کی 959بوتلیں اور 2203کین بیئر برآمد کر لیے ہیں ۔اسی طرح گزشتہ دنوں میں گوادر میں اور کارروائی کے دوران 332کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ علا وہ ازیں بلو چستان کے علا قے وندر اور اوتھل میںسے ایک مشتبہ گھر او رجھاڑیوں میں چھپائی گئی 44.5کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے پکڑی جانے والی شراب اور ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 60ملین روپے کے لگ بھگ بتا ئی جا رہی ہے ۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ ز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔