ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

218
international market

تہران: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے،مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

 دوسری جانب پاکستان میں عوام ، کاروباری برادری اور اقتصادی ماہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا زبردست خیر مقدم کیاہے، وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی اور شرح سود میں 2 فیصد کمی کی  گئی ہے ۔

خیال رہےکہ ایران نے صہیونی ریاست اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا، جس میں سیکڑوں راکٹ فائر  کیے گئے ہیں۔