غزہ ،بیروت:ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی، غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے ، جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا ۔
خیال رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے ہیں ، جس کے بعد اسرائیل کے عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ہے، امریکا نے اسرائیل کا دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔