ایرانی حملے  سے قبل تل ابیب میں فائرنگ، 8 اسرائیلی مارے گئے

210

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل پر ایرانی حملے سے قبل تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 8 صہیونی مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 8 اسرائیل ہلاک اور 7 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی  پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے بعد مقابلے میں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے اور صورت حال قابو میں ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل برسائے گئے ہیں،  جس کے بعد صہیونی ریاست میں ہنگامی حالت جیسی صورت پیدا ہو گئی ہے جب کہ فائرنگ کا واقعہ ان حملوں سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔