گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ

215

اسلام آباد:ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 44 مہینوں کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہو ئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.5 فی صد کی کمی ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آئی ہے، جس کہ 6.9 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ستمبر کے مہینے کے دوران ملک کے شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد اور دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ اس سے قبل  اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد، ستمبر 2023 میں 31.4 فیصد تھی۔ ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی ہے، حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.93 فیصد پر آگئی ہے۔