کراچی:سندھ حکومت نے بھی پنجاب کے طرز کی سروس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گرین لائن اور اورنج لائن سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مسافر اپنے ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پسنجر پاس میں بیلنس لوڈ کرنے کے ساتھ ٹکٹ کی خریداری کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس آئی ڈی سی ایل کے بورڈ کے رکن این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی پہلی سہولت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پہلی میٹرو سروس میں اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے یہ سہولت کسی بھی بینک کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے حاصل کی جاسکے گی۔