دلی : چمپئنز ٹرافی 2025 جس کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے کا انعقاد میں چند ماہ بعد ہوگا اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیش شکلا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کے امکانات پر اظہار خیال کیا کہ بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان ممکن ہے یا نہیں ہے ۔
دلی میں بھارتی ٹیم کے دورے پاکستان کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اس دورے کے لیے حکومت کی اجازت ضروری ہے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہمیشہ حکومت کی منظوری حاصل کی جاتی ہے۔ ہماری ٹیم کسی دوسرے ملک میں کھیلنے کے لیے جائے یا نہیں جائے اس کا فیصلہ کرنا حکومت کا اختیار ہے ۔
راجیش شکلا نے مزید کہا کہ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے۔ امید ہے کہ حکومت کی جانب سے اچھا فیصلہ ہو تاکہ اس ایونٹ کو بھر پور طریقے سے انجوائے کیا جا سکے ۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب پاکستان فروری میں اس اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جبکہ بھارت کی شرکت ابھی تک واضح نہیں ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کر سکی، اور دونوں ممالک کے درمیان 2012-13 کے بعد کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں ہوئی ہے ۔
آنے والے ٹورنامنٹ میں 8 معروف ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں، جو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی بنیاد پر منتخب کی گئی ہیں ۔
بھارت کے علاوہ، دیگر تمام سات ٹیمیں پہلے ہی پاکستان میں کھیل چکی ہیں، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ماننا ہے کہ بھارت کے پاس یہاں آنے کی کوئی مضبوط وجہ موجود نہیں ہے۔
مقابلے کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوں گے، اور پی سی بی کے آئی سی سی کو تجویز کردہ شیڈول کے مطابق، بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔