معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

118
اسلام آباد: معروف مبلغ اوراسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک کااسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے
اسلام آباد: معروف مبلغ اوراسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک کااسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے

اسلام آباد (آن لائن)معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے ،اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمن نے استقبال کیا،پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی استقبال کے لیے ائرپورٹ پر موجود تھے،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے بھی ذاکر نائیک کا استقبال کیا، معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے،ڈاکٹر ذاکر نائیک نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے، پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، آفیشل ایکس اکائونٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔