سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

103

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی میں سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح گر کر 7.1فیصد تک رہ گئی۔ یہ شرح گزشتہ سہ ماہی میں 7.6فیصد اور ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 8.5فیصد تھی۔ ملک بھر میں 95.5فیصد بے روزگار سعودی شہری نجی شعبے میں ملازمت کی پیشکش قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔