امارات میں 5سال سے قبل دوبارہ حج پر پابندی

57

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی حکام نے حج 2025 کے پرمٹ کے لیے 3 اہم شرائط کا اعلان کردیا۔ پہلی شرط کے مطابق عازم حج کا اماراتی شہری ہونا ضروری ہے۔ درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 12 سال ہونی چاہیے۔ تیسری اہم شرط کے مطابق درخواست گزار نے 5سال کے دوران حج نہ کیا ہو۔ جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور کی جانب سے اسمارٹ ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے حج رجسٹریشن کا اعلان کیا۔