نیپال میں بارش اور سیلاب سے اموات 190ہوگئیں

169
نیپال میں سیلاب سے متاثر شہری اناج کا تھیلا اٹھائے محفوظ مقام پرپہنچنے کی کوشش کررہا ہے

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے بعد حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ۔ دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے حادثات میں 30 سے زائد افراد لاپتا ہیں،جن کی تلاش جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کٹھ منڈو کے کچھ حصوں میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ حادثات کے بعد صرف دارالحکومت میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں۔ نیپالی فوج کے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ 4 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹر اور موٹر کشتیوں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا ہے۔