شیخ عمر ریحان پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز کے چیئرمین منتخب

138

کراچی ( بزنس رپورٹر )شیخ عمر ریحان کو پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کا چیئرمین سال 2024-26 کے لیے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسجد عارف اور خالد اسلام شیخ کو بالترتیب سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ شیخ عمر ریحان، جو کاروباری حلقوں میں ایک معتبر شخصیت سمجھے جاتے ہیں، اس سے قبل کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے نتائج کا اعلان پی وی ایم اے کے سیکرٹری جنرل نے 80ویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس کے دوران کیا جو ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پی وی ایم اے کے ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر شیخ عمر ریحان کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی وسیع تجربے کی بنیاد پر گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر پی وی ایم اے کے سابق چیئرمین شیخ عبدالرزاق کو الوداع کہا گیا اور نئے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا خیر مقدم کیا گیا۔ دونوں نے اپنی تقاریر میں انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔ شیخ عمر ریحان نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ انڈسڑی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔