رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڑا کا گزری گرلز ہائی اسکول کا دورہ

71

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع جنوبی کے صدرا ور رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڑانے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کراچی ریجن نجم صدیقی ، پی ایس 110کی ایجوکیشن کمیٹی ممبران اور اپر گزری کے مقامی کارکنان کے ہمراہ گزری گرلز سیکنڈری ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہیڈ مسٹریس کے ساتھ اسکول کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر تعمیری بات چیت کی۔ ضروری بہتریوں کی ایک فہرست مرتب کرنے کے لیے مشترکہ کوشش جاری ہے، جسے آئندہ ہفتے سندھ کے وزیر تعلیم کو مزید کارروائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریحان بندوکڑا نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کرتے رہیں گے اور اس شعبے میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے۔