پاکستان اور انڈونیشیا معیشت کی بہتری کیلیے کوشاں ہیں،کفیل حسین

136
کراچی میں چارج ڈی افیئرزآف دی ریپبلک آف انڈونیشیامسٹرٹیگو ویوکے موقع پر فوٹو

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اور انڈونیشیا معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیںیہ باتKHAبزنس انٹرنیشنل ریلیشنزاور کفیل گروپ کے سی ای او، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ ،چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے انڈونیشیاکے79ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پرکراچی میں چارج ڈی افیئرزآف دی ریپبلک آف انڈونیشیامسٹرٹیگو ویوکو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات ترقی اور خوشحالی کی نوید ہیںباہمی تجارت میں اضافے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں کفیل حسین نے کہاکہ انڈونیشیا دنیا کا دوسرا بڑااسلامی ملک ہے جبکہ 1955سے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تجارتی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی کاوشوں سے پاک انڈو نیشیا تجارت تیزی سے فروغ حاصل کررہی ہے جس سے مستقبل میں ترقی کے نئے ور کا آغاز ہوگاباہمی تجارت سے ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ممکن ہے کفیل حسین نے کہاکہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ مزید خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کا خواہ ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ ترقی اور خوشحالی بھی مقدر بنے گی انہوںنے کہاکہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ انڈونیشیا 240,000میٹرک ٹن سے زائدچاول درآمد کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان پل کاکر دار ادا کرے گا جس چاول کی کاشت کرنے والے والے کسان اور پاکستان خوشحال ہو ںگے ۔