کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک میں پیر کور وپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر3پیسے سستا ہو ا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 277.70روپے سے بڑھ کر277.80روپے ہو گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 279.97روپے سے گھٹ کر279.94روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قدر میں98پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر310.75 روپے سے بڑھ کر311.73روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1.13روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر372.57روپے سے بڑھ کر 373.90روپے پر جا پہنچی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت4پیسے کے اضافے سے74.28روپے پر جا پہنچی۔