لاپتا افراد کیس‘ وزیراعلیٰ گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ میں پیش

23

پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا، جس پر وہ عدالت پہنچ گئے ،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریاں ہورہی ہیں، عدالتی احکامات ہیں کہ ضمانت کے بعد گرفتاری نہیں ہوگی، عدالتی احکامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فوکل پرسن جوا ب دیں‘ ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ مل کر بتائیں ہم قانون سازی کریں گے۔پشاور ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو ضمانت کے باوجود جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی صاف نظر آرہا ہے۔