علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ کیساتھ سیاسی لیڈر بھی ہیں،سیاسی بیانات ہوتے ہیں: بیرسٹر گوہر

253
Ali Amin Gandapur is also a leader

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلی کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈر بھی ہیں ،سیاسی بیانات ہوتے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قافلوں میں خواتین اور بچے تھے ہم پور امن طور پر جلسہ گاہ آنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہالاہورمیں 6 بجے پولیس اسٹیج پر آئی کہ جلسہ ختم کریں وقت ختم ہو گیا ہے ۔احتجاج کا وقت رکھا تھا جو ختم ہو گیا میری علی امین گنڈا پور سے بات ہوئی تھی ۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پورپرامن طور پرلوگوں کے ساتھ آ رہے تھے ۔انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس الیکشن کمیشن میں 2 اکتوبر کولگا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی وجہ سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہابشری بی بی کا توشہ خانہ کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ۔پارٹی کی چیئرمین شپ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے ۔انہوں نے کہا آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں ۔