پی ٹی اے نے ایس اے پی بزنس ون کا آغاز کر دیا

127

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ایس اے پی بزنس ون کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس اے پی بزنس ون کے نفاذ سے ورک فلو میں بہتری اور ڈیٹا مینجمنٹ کے فروغ میں مدد ملے گی اور پی ٹی اے نمایاں طور پر ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نظام ٹیلی کام شعبہ میں آپریشنل کارکردگی کی بہتری اورڈیجیٹل تبدیلی کی توسیع کی جانب اہم پیش رفت ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنر ل(ر)حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ آپریشنزکی بہتری کے ذریعے گورننس کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔