کے پی کے ہاؤس دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے، عظمٰی بخاری

201
KPK House has become a stronghold of terrorists

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کے پی کے ہاؤس دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ لوگ جرم کرتے ہیں اوروہاں جاکر مزے سے رہتے ہیں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں پیسہ تو بنا رہے ہیں مگر کسی کو جوابدہ نہیں ہیں۔ اگر سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے۔ پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی سوشل میڈیا بے لگام نہیں ہے۔ مجھے ڈھائی تین ماہ کی لڑائی کے بعد بھی ابھی تک ریلیف نہیں ملا۔ ایف آئی اے کے لوگ آکر رونا روتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایپس کو پوچھنا ہماری کپیسٹی نہیں ہے۔ اس سے ہم پاکستان میں سوشل میڈیا کے حالات با آسانی سمجھ سکتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی آزاد ہے، کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنی پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے ہاؤس دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ لوگ جرم کرتے ہیں اوروہاں جاکر مزے سے رہتے ہیں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ کسی کی عزت اچھالیں، اسکی توہین کریں اور آپ کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ سیل باہر سے آپریٹ ہو رہا ہے، ان کو وہیں سے لیڈ ملتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔ کسی کو پکڑنا اور پوچھنا تو دور کی بات ہے مگر جعلی مواد کو سوشل میڈیا ایپس سیابھی تک ہٹایا نہیں جا سکا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ میں اپنے سارے کام چھوڑ کر یہاں انصاف کی تلاش میں آتی ہوں۔ یہاں پر آکر جعلی ویڈیوز کے بارے میں بات کرنا میرے لئے بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے۔  مجھے پھر دس دن کی تاریخ ملی ہے، دس دن بعد آکر دیکھو گی کہ یہ نوح کہاں تک پہنچا ہے۔