عمران خان کی جمعہ کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال

207
the law of the jungle

 اسلام آباد:بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان نے  آئندہ جمعہ کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی احتجاج ختم کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا ؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان نے احتجاج موخر کرنے کی کال دی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا، لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے، جس پر عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج کامیاب تھا تو موخر کیوں کیا گیا، بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے، اسے فارغ کریں۔

عمران خان نے اعظم سواتی کی بریفنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہاں صفائیاں دینے کے لیے بھیجا گیا ہے ؟ اگر علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچ جاتا تو بڑا لیڈر بن جاتا، میرے اور عوام کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عوام فیصلہ کرچکی ہے، قیادت اپنا فیصلہ کرلے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ اگلے جمعے ڈی چوک احتجاج کی کال دیں، جو مرضی ہو جائے دو دن لگیں ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔