الھاجری گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر صفرات میں تقریب

255

سعودی عرب کے ریاض ریجن میں الھاجری گروپ کی جانب سے عالم اسلام کی عظیم مملکت سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز سعودی شہریوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ملی جوش و جذبے اور محبت کا بھر پور اظہار کیا ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانوں سے کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض ارشد تبسم نے بخوبی سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سعودی عرب کے قومی دن پر تفصیلی روشنی ڈالی بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی ابو طلال اور عبداللہ رئیس صفرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو تخفظ اور استحکام کا جو احساس دیا ہے وہ بے مثال ہے سعودی عرب کے قومی دن کو منانے کا مقصد مملکت کی قیادت سے وفاداری کی تجدید ہے یہ ایک موقع ہے کہ ہم اپنے ملک کے لیے اپنی محبت اور حب الوطنی کو دوبارہ زندہ کریں مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو دن بہ دن مضبوط سے مضبوط تر ہو رہیں ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان مرزا ریاض بیگ نے سعودی قیادت سمیت سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا قومی دن صرف سعودیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے مسرت کا دن ہے پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں ہماری خوش بختی ہے کہ اس مقدس سرزمین کو عالم اسلام کا مرکز و محور ہونے کا اعزاز حاصل ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ؛ افتخار عباسی ، کرن اگروال ، غلام مصطفی ، نثار خان ، محمد زبیر ، انجینیئر عرفان ، محمد یوسف ، محمد عادل ، ابوحمزہ ، ابو عبداللہ ، محمد شہباز ، ملک عرفان علی ، راجہ نوید الرحمن ، محمد جمیل ، سردار محمد عارف ، سردار محمد عادل ، شیر باز خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ اس عظیم مملکت کا تقدس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے سر زمین حرمین کا دفاع اور استحکام ہر پاکستانی کی اولین فریضہ ہے تقریب کے آخر میں سعودی عرب کے قومی دن کا کیک بھی کاٹا گیا۔