حکمرانوں کی عیش و عشرت کا بوجھ 25 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں

54

 

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی، ناروا ٹیکسز ، اشیائے خوردونوش ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے بجلی و گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے ناجائز سلیب سسٹم اور IPPP,s معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں جھنڈے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری ، نائب امیر مشتاق احمد عادل ، عبدالستار انصاری و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند ہزار حکمرانوں کی عیش و عشرت کا بوجھ 25 کروڑ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہو۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کے منہ انکا نوالہ نوچ لیا ہے 76 سالوں میں ماضی کے اور سابق حکمرانوں نے جس بیدردی سے اس ملک کو نوچ نوچ کر کھایا ہے ملک کا قومی خزانہ کنگال کردیا ہے اور ان حکمرانوں کے بینک بیلنس کے پہاڑ بن گئے ہیں نسل در نسل اشرافیہ ملکی عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن غریبوں کی آواز ہیں ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے وہ اشرافیہ کی عیاشیوں کو ختم کروا کر عوام کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔بعدازاں اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے زیر اہتمام پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے حاجی نور حسن کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔