عوام میں امراض قلب سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے ‘شجاعت حسین

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ اسپتال اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی عالمی دن امراض قلب کے موقع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ن خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سیمینار میں شرکت کی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے سیمینار میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امراض قلب کی تشخیص میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔ امراض قلب کے اضافہ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام میں امراض قلب کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے جس کے لئے تسلسل کے ساتھ مختلف سیمینار کا انعقاد ضروری ہے۔ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرکے دل کی بیماری سے انسان محفوظ رہ سکتا ہے۔ ابتدائی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کیا جائے تاکہ بروقت علاج کے ذریعہ دل مزید متاثر ہونے سے بچ سکے۔ صحت مند زندگی کے لئے ہلکی ورزش کے ساتھ ساتھ سائیکل کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر عادت بنائیںچیئرمین المصطفیٰ اسپتال ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر حاجی حنیف طیب کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی اللہ پاک کی نعمت ہے، ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے، کھانے پینے کے دوران غدا، پانی اور ہاضمہ کے تین حصہ بنائیں، تاکہ آپ صحت مند زندگی گزارسکیں۔