۔9 مئی کا ماسٹر فساد، خون خرابہ اور ملک میں لاشیں چاہتا ہے ‘مریم اورنگزیب

22

 

لاہور (نمائندہ جسارت) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ 9 مئی کا ماسٹر فساد، خون خرابہ اور ملک میں لاشیں چاہتا ہے -عمران خان کے حکم پر ایک صوبے کی پولیس اور لشکر لے کر پنجاب پہ چڑھائی کا ہر ہفتے خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے، یہ احتجاج نہیں دہشت گردی کہا جاتا ہے،9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہر ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں لشکر کشی، غنڈہ گردی اور فساد کرتا ہے، مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں مزید بتایاکہ پنجاب پولیس پر آنسو گیس، پتھرائو،غلیلوں سے شیشے پھنکے جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کی پولیس، سرکاری ملازمین، سرکاری وسائل، کرینیں، کنٹینر، ٹریکٹر، ٹرک دیگر مشینری اور گاڑیاں اس فساد اور غنڈہ گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہیں،بانی پی ٹی آئی اور اس کی جماعت ملک میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں، انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا جو روز اِس فتنہ مائنڈ سیٹ کو مسترد کر رہی ہے اور اپنی ترقی کا ساتھ دے رہی ہے۔ لاہور میں جلسہ لاہور کے لوگوں نے مسترد کر دیا اور راولپنڈی کا جلسہ راولپنڈی کے لوگوں نے مسترد کر دیا۔