کراچی (اسٹاف رپورٹر)چین میں وفات پانے والی طالبہ کی میت پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فرحانہ مشتاق کی میت کو تیانجنگ سے بیجنگ ائر پورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے پی آئی اے کی پرواز میت لے کرآج صبح اسلام آباد ائرپورٹ
پہنچے گی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔واضح رہے کہ طالبہ فرحانہ مشتاق کا تعلق رحیم یار خان خانپور سے ہے، طالبہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث وفات پا گئیں۔