پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا، آرمی چیف نے آئی ایم ایف معاہدے کیلیے خصوصی کاوشیں کیں، وزیراعظم

223

لندن:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا، آرمی چیف نے آئی ایم ایف معاہدے کیلیے خصوصی کاوشیں کیں۔

برطانوی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین پر مسلط کی گئی جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ پر جارحیت ڈھائی جا رہی ہے۔ میں نے بطور وزیراعظم دنیا تک پاکستان کی آواز پہنچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم نے حکومت سنبھالی تھی تو پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، آرمی چیف نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے لیے خصوصی کاوشیں کی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک بالکل بند ہو چکا تھا، گزشتہ حکومت نے دونوں ممالک (پاکستان اور چین) کے تعلقات تباہ کردیے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ 9 مئی ناقابل معافی گناہ ہے۔آزادی سے اب تک غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی اقدامات پر مطمئن ہے۔