پاکستان ہوزری ایکسپورٹرز انتخابات :محمد بابر خان چیئرمین منتخب

132

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان ہوزری مینوفیچکررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے26 ستمبر کو منعقدہ سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ محمد بابر خان، سینٹرل چیئرمین، عبدالحمید، سینئر وائس چیئرمین اور فیصل ارشد شیخ، وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہو گئے جو 26-2024 کی مدت انتخابات میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔جنوبی زون سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے پی ایچ ایم اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں عامر غنی، عبدالرحمان، علی مرتضیٰ پنجو، الطاف ابنی، بشیر اے غفار، فیصل ارشد شیخ، فیصل دادابھائی، فواد عثمان، عرفان زیڈ باوانی، محمد بابر خان، عمیر مرزا ، سلمان اسحاق، ثاقب بلوانی اور طارق منیر شامل ہیں۔جبکہ فیصل ارشد شیخ وائس چیئرمین (سنٹرل) زونل کمیٹی کے بطور زونل چیئرمین بھی خدمات دیں گے جبکہ بشیر غفار اور سلمان اسحاق بالترتیب زونل سینئر وائس چیئرمین اور زونل وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔شمالی زون سے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں احمد منشا، محمد امین، عبدالحمید، فہیم اکرم، ہزار خان، شاہین تبسم، محمد عمران لطیف، محسن جاوید، محمد جاوید اسلم، حافظ راشد محمود، طارق محمود بھٹی، رضی احمد، چوہدری آصف حسین اور چوہدری محمد ارشد شامل ہیں۔ عبدالحمید، سینئر وائس چیئرمین (سنٹرل) زونل کمیٹی کے بطور زونل چیئرمین بھی ہوں گے جبکہ ہزار خان اور طارق محمود بھٹی بالترتیب زونل سینئر وائس چیئرمین اور زونل وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔نومنتخب مرکزی چیئرمین محمد بابر خان نے کہا کہ سال 2024-26 کے لیے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین / آفس بیئررز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔