پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ ہورہا ہے

297

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت تیزی ترقی کررہی ہے۔ بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کے لئے تیز رفتار اور محفوظ پلیٹ فارم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ یہ بات ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک/ ایزی پیسہ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد حسن ایازنے امریکی کمپنی ایریکسن کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ایزی پیسہ کے لئے نیا نظام حاصل کیا ہے۔ اس سے صارفین کوبہترآپریشنل خدمات میں توسیع، آمدن کے نئے ذرائع متعارف کروانے اور فِن ٹیک کو جدید بنانے میں معاونت حاصل ہوگی۔ پاکستان بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کاسہارا ہیں۔اس اسٹریٹجک اَپ گریڈیشن سے ایزی پیسہ تیز تر اور زیادہ محفوظ صارف دوست مالیاتی خدمات فراہم کرسکے گا، جس سے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے حوالے اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔ اَپ گریڈ پلیٹ فارم سے ایزی پیسہ کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا دائرہ کار مزید جدید اور وسیع ہوگا، اس اپ گریڈیشن سیایزی پیسہ کے ملک پھر میں مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے مشن کومزیدفروغ ملے گا۔