انٹر بینک میں جمعہ کور وپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

128
their bank accounts and forgot

کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں جمعہ کور وپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر277.65 روپے سے بڑھ کر277.70روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر15پیسے کی کمی سے280.30روپے سے گھٹ کر280.15 روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قدر میں43پیسے کاا ضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر310.68روپے سے بڑھ کر311.11 روپے پر جا پہنچی اسی طرح73پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر372.49روپے سے بڑھ کر373.22روپے پر جا پہنچی ۔