ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سربراہی میں اردلی روم کا انعقاد

74

قنبرعلی خان (جسارت نیوز) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کی سربراہی میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا ڈی آئی جی نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس افسران و اہلکاران کے مسائل سزاؤں،میجر پنشمنٹ ،شوکاز نوٹسز اپیل کیسز، ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر مسائل سننے اور ان کے حل کیلیے فوری احکامات جاری کئے۔اردلی روم میں (30) پولیس افسران و جوانان پیش ہوئے (4) پولیس افسران و جوانان کی معطلی ختم کرکے نوکری پر بحال کیا گیا ،ایک پولیس کانسٹیبل جعفر سموں کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا (20) پولیس افسران وجوانان کی میجر پنشمنٹ ختم کرکے مائینر پنشمنٹ کے احکامات جاری کیے گئے معطلی ختم کرکے نوکری پر بحال ہونے والوں میں اے ایس آئی حبدار علی جتوئی، کانسٹیبل عبدالقدیر چانڈیو، کانسٹیبل عبدالخالق جتوئی، اور ہیڈ کانسٹیبل اکرام ابڑو شامل ہیں جبکہ میجر پنشمنٹ اور شوکاز نوٹسز ختم ہونے والوں میں انسپکٹر غلام مصطفی عباسی، انسپکٹر نیئر حسین بروھی، سب انسپکٹر اللہ ودہایو گڈانی، سب انسپکٹر غلام محمد گڈانی، سب انسپکٹر دوست محمد، اے ایس آئی سلطان احمد چانڈیواور کانسٹیبل نصیب اللہ میرالی سمیت دیگر شامل ہیں ٹرانسفر پوسٹنگ میں انسپکٹر اختر حسین ابڑو لاڑکانہ رینج سے کشمور، کانسٹیبل ظہیر گولاٹو ڈسٹرکٹ جیکب آباد سے کشمور جبکہ سب انسپکٹر گل نواز بجارانی کی انکوائری انچارج انکوائری افسر لاڑکانہ رینج کو بھیج دی گئی اردلی روم میں ریڈر انسپکٹر خالد محمود درانی، ہیڈکلرک محبوب علی لانگاہ، انچارج اسٹیبلشمنٹ ون مصباح لانگاہ اور انچارج شیٹ برانچ سید مہدی شاہ بھی موجود تھے۔