کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ایسٹ زون پولیس نے ماڈرن پولیسنگ کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ۔کراچی پولیس کا تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کی سہولت کے لیے مراکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے کہا کہ بین الاقوامی طرز پر شہریوں کو ون ونڈو سہولیات فراہم کی جائیں گی، تین اضلاع میں ماڈل پولیس اسٹیشن اور سہولت مرکز بنائے جارہے ہیں۔ماڈل پولیس اسٹیشنز میں عوامی کالونی،گڈاپ سٹی اور شاہراہ فیصل تھانے شامل ہیں۔تینوں تھانوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔تینوں ماڈل تھانوں میں شہریوں کے لیے سہولت مرکز قائم کیا جارہا ہے، عوام کو ایف آئی آر کی رجسٹریشن سے لیکر کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراتک ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔