بنگلا دیش اور بھارت کے میچ میں سیکیورٹی پر لنگور تعینات

286

کانپور:بھارت کے کانپور گرین پارک اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سریز جاری ہے، بھارتی حکومت نے  بندروں سے محفوظ کرنے کے لیے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لیے انوکھے اقدامات کیے ہیں،  بندروں کو دور رکھنے کے لیے لنگوروں کی ایک فوج سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مامور کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے پیش نظر بندروں سے محفوظ بنانے کےلیے لنگوروں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعینات کیا ہے، اسٹیڈیم میں میچ کے دوران اکثر بندر شائقین سے کھانے پینے اور موبائل فون جیسی دیگر اشیاء چھین لیتے تھے، جس کی وجہ سے شائقین کو پریشانی کا سامنا رہتا تھا۔

بندروں نے صرف شائقین کا ہی جینا حرام کیا ہوا تھا بلکہ بیشتر براڈکاسٹر ٹیم میں شامل کیمرہ مین سے بھی کھانے پینے کی اشیاء چھین جاتے تھے، جس کی وجہ سے اس بار بھارتی حکومت نے بندروں کو دور رکھنے کے لیے ایک انوکھی ترکیب  کی ہے ، جس کی وجہ سے بندر اسٹیڈیم کے قریب نہیں آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعہ کو شروع ہونے والے کان پور ٹیسٹ کا پہلا دن ختم ہوگیا ہے، بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔