پاکستان کے عثمان وزیر نے پہلے ہی رائونڈ میں بھارتی باکسر کو شکست دے دی

99

بنکاک (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے نا قابل شکست باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باٹ جیت لی ذرائع کے مطابق تھائی لیند کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے ورلڈیوتھ چیمپئن باکسنگ فائٹ کے مقابلے میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر تھلک سیلوم کو ناک آئوٹ کر تے ہوئے ایک منٹ 5 سیکنڈ میں ہی جیت لیا۔بھارتی باکسر تیھلک سیل وام پاکستان کے عثمان وزیر کے 2 مکے بھی برداشت نہ کر سکے اور رنگ میں گر گئے جس کے بعد ٹیکنیکل بیناد پر انہیں فاتح قرار دے دیا گیا۔پہلے رائونڈ کے شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد عثمان کا زوردار مکا بھارتی باکسر سہ نہ سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے جس کے بعد ان کی سانس بحال ہی ہوئی تھی کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جس پر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔ عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14 ویں کامیابی ہے۔6 رائونڈز پر مشتمل مقابلے میں عثمان وزیر نے پہلا رائونڈ ہی اپنے نام کرلیا۔ میچ سے قبل عثمان وزیر نے پاکستان عوام سے بھرپور سپورٹ کا مطالبہ کیا تھا اور مقابلہ جیتنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔