چنیوٹ،دیرینہ دشمنی فائرنگ سے نوجوان کوقتل کردیا

76

چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پرمخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا،ملزمان فرار ہو گئے،بتا یا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے تھانہ لنگرآنہ کی حدود چک نمبر 184 سیال میں مختار,بابر,عامر,قیصر وغیرہ نے فائرنگ کرکے زوار حسین کو قتل کر دیا.زوار حسین کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.زوار حسین قاتل عامر کے والد زوار کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھا اور ضمانت پر رہا ہوا تھا.اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سجاد حسین اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے حسب ضابطہ کاروائی شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب چنیوٹ کے علا قہ تھانہ چناب نگر میں پولیس مقابلہ،ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ایس ایچ او تھانہ چناب نگر عون محمد کی کاروائی تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ،ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ایس ایچ او تھانہ چناب نگر عون محمد کی کاروائی ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی۔ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر عون محمد خان انچارج چوکی چناب نگر اورنگزیب اے ایس آئی ٹیم کے ہمراہ ملزم قمر ولد انور سکنہ گلوتراں والا کو برآمدگی کیلئے لا رہے تھے۔چک جودھ کے قریب چار نامعلوم مسلح ملزمان نے ملزم قمر کو پولیس حراست سے چھڑوانے کیلئے فائرنگ شروع کردی۔تھانہ چناب نگر پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔سرچ آپریشن کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم قمر گرفتار۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران, پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔نامعلوم ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ملزم قمر چناب نگر کے علاقہ میں خاتون کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔