سوڈان میں ہیضے کی وبا سے اموات 473 ہوگئیں

38

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں ہیضے کی وبا کے نتیجے میں اموات کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ۔ وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہیضے کے کیسوں کی کل تعداد 14 ہزار 944 تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں جون سے جاری بارش اور سیلاب ہیضے کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔ یاد رہے کہ سوڈانی حکام نے ملک میں ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافے کی وجہ سے 12 اگست کو ہیضے کو وبا قرار دے دیا تھا۔