فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

173

نیویارک :چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کاکہنا ہے کہ امن کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ سلامتی کے درست تصور کو برقرار رکھا جائے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جائے، تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں “امن کے لئے قیادت” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ   سرد جنگ کی ذہنیت اور زیرو سم گیم کو ترک کیا جائے اور بلاک سیاست اور کیمپ محاذ آرائی کی مزاحمت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اختیارات کا تحفظ کرنا چاہئے اورسلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرنی چاہئے، فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننا چاہیے۔