پاکستان کیلیے آئی ایم ایف قرض مشروط کیا جائے، کینیڈین پارلیمنٹ میں پٹیشن

263

اوٹاوا (آن لائن)کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن روبی سہوتا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی، پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی افسران کے کینیڈا آنے پر پابندی سے متعلق پٹیشن پیش کردی جس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان
کے لیے آئی ایم ایف قرض مشروط کیا جائے۔روبی سہوتا نے کینیڈا کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ پٹیشن کے ذریعے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، نئے انتخابات کا مطالبہ سمیت کینیڈا سے پاکستان پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔بھارتی نژاد کینیڈا خاتون رکن نے اپنی تقریرمیں فوج کے بارے میں بھی ہرزہ سرائی کی اور پاکستان پر آئی ایم ایف پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ پٹیشن سکھ خاتون رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا نے پاکستانی کینیڈین شہریوں کے ایما پر پیش کی۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے روبی سھوتا کی جانب سے پٹیشن پیش کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔