جماعت اسلامی راولپنڈی کے نائب امیر عزیرحامد کی اہلیہ انتقال کرگئیں

88

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر سید عزیر حامد کی اہلیہ محترمہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ الف شاہ قبرستان ڈھیری حسن آباد چکلالہ کینٹ راولپنڈی کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کی۔ نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ , جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان ،صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان ، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی اور جماعت اسلامی ، جے آئی یوتھ, اسلامی جمعیت طلبہ اور دیگر مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ علماء کرام ، وکلا ، تاجروں ، عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ الحمد للہ سید عزیر حامد کا گھرانہ ایک نظریاتی تحریکی گھرانہ ہے۔ سید عزیر حامد کی اہلیہ اور ہماری بہن ایک نیک سیرت خاتون تھیں۔ انہوں نے ہر طرح کے حالات میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا۔ بچوں کی بہترین اسلامی خطوط پر تربیت کی۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فون پر سید عزیر حامد سے اظہار تعزیت اور افسوس کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندان کو اس صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔