بینظیر قتل کیس‘ بری ملزم کی گمشدگی پر سی پی او کی رپورٹ مسترد

78

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی سی پی او راولپنڈی کی رپورٹ مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں سابق وزیراعظم بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ پہلے تمام ملزمان فریقین کی حاضری مکمل کریں گے پھر آگے کارروائی ہو گی، سابق صدر مرحوم جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کوئی عدالت میںپیش نہیں ہوا۔ بینچ نے بری ملزم رفاقت کو رہائی کے ساتھ لاپتا کرنے کی مفصل رپورٹ طلب کرلی۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سی پی او راولپنڈی کی لاعلمی پر رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔