بھارت :توہین رسالت کیخلاف ہزاروںمسلمانوں کا احتجاجی مارچ

183

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے شہر اورنگ آباد سے مسلمانوں نے توہین رسالت کے مرتکب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ممبئی تک مارچ کیا تاہم احتجاجی مارچ کو شہر میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے نکالی گئی اس احتجاجی ریلی میں ہزاروںافراد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے توہین رسالت کے مرتکب ہندو سادھو رام گیری مہاراج اور ان کی حمایت کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی اسمبلی کے رکن نتیش رانے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ رہنما آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین امتیاز جلیل نے کہا کہ رام گیری مہاراج کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کیا جائے اور نفرت انگیز تقریر کرنے والے نتیش رانے کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی میں 12 ہزار سے زاید افراد شامل تھے تاہم گزشتہ روز ریلی کو ممبئی شہر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور ممبئی ٹول پلازہ سے ہی ریلی کے شرکا کو واپس بھیج دیا گیا۔