کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج( جمعرات) سے شہر قائد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی کہ اگلے تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہے گا۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ جمعرات کو کراچی کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہوگا جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بدستوربحال رہنے کی توقع ہے تاہم 26ستمبرسے ملک پراثرانداز ہونے والے سسٹم کے تحت شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔