این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول “کراٹے ایونٹ” لاہور کی تقریب تقسیم انعامات

199
لاہور: پوائنٹ کراٹے ایونٹ کے اختتام پر ایتھلیٹس کا مہمان خصوصی راناندیم انجم کے ساتھ گروپ فوٹو

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چوتھے این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ہونے والی پوائنٹ کراٹے چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم انعامات اور شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹیٹیوٹ لاہور کے ممبران کی کلر بیلٹ ایوارڈ سرمنی ای لائبریری آڈیٹوریم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں بیلٹ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں سمیت چیمپئین شپ میں شامل4 مختلف ٹیموں کے کامیاب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے چیف انسٹرکٹر سینسی عبدالرحمن مذکورہ ایوارڈ تقریب کے چیف آرگنائزر تھے- تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈویڑنل اسپورٹس آفیسرلاہور اور ڈائریکٹر یوتھ افیئر پنجاب رانا ندیم انجم خان تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس، ڈائرکٹریٹ جنرل آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میڈم چاند پروین اور تحصیل اسپورٹس آفیسر کینٹ لاہور محمد ناصر ملک بھی موجود تھے۔
تقریب میں مختلف مارشل آرٹس ماسٹرز بطور مہمان بھی موجود تھے۔ جن میں شوتوکان کے ماسٹر شی ہان بشیر بٹ ، شی ہان بابر اسماعیل بٹ، شی ہان عنایت اللہ، شی ہان فرخ بابر، کیوکوشن کے شی ہان سید حسن رضا، شی ہان اختر علی شیرازی، ایم ایم اے کے کوچ الطاف طافو، سینسی محمد عامر، گریپلنگ کے ماسٹر عقیل احمد جمیل، محمد آصف اور دیگر شامل تھے جبکہ کراچی سے خصوصی طور پر این ایم جی سی پاکستان کے صدر شی ہان شہزاد احمد، شی ہان سید شکیل احمد اور سینسی نور الامین نے شرکت کی۔ اس موقع پرانسٹی ٹیوٹ کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے کراٹے کا شاندار ڈیمانسٹریشن بھی ہیش کیا جس میں انہوں نے مختلف ککس اور پنچز سے بورڈ بریک کرنے کے ساتھ ساتھ بیسک تیکنیکس اور کاتا کے مظاہرے پیش کئے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی رانا ندیم انجم نے بیلٹ ٹیسٹ کے کامیاب کھلاڑیوں کو کلر بیلٹس و اسناد جبکہ چیمپئین شپ کے کامیاب کھلاڑیوں کو تمغے ایوارڈ کئے۔ اس موقع پر موجود مہمان ماسٹرز و آفیشلز کو خصوصی یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ آخر میں تقریب کے چیف آرگنائزر سینسی عبدالرحمن نے مہمان خصوصی رانا ندیم انجم، میڈم چاند پروین اور محمد ناصر ملک کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔