بھارت: پولیس اسٹیشن میں خاتون پر تشدد‘ فوج اور سی بی آئی میں ٹھن گئی

117

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسا کے تھانے میں خاتون پر مبینہ تشدد کے معاملے میں بھارتی سابق آرمی اور سابق سی بی آئی چیف آمنے سامنے آگئے،جس کے بعد دونوںاداروں میں ٹھن گئی۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ اور سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کے درمیان ایک فوجی افسر کی منگیتر پر مبینہ تشدد اور بدتمیزی کے معاملے پر تلخی پیدا ہو ئی ۔ واقعہ بھونیشور میں 15 ستمبر کی رات کو پیش آیا تھا۔ سابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسر کی بیٹی کی بات سننی چاہیے تھی۔ سابق سی بی آئی ڈائریکٹر نے ردِعمل دیتے ہوئے دونوں پر نشے میں دھت ہونے اور نامناسب سلوک کرنے کا الزام لگایا ۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں انجینئرنگ کے طالب علموں کے ساتھ جھگڑے میں ملوث تھے۔تھانے میں طبی معائنے اور خون کا ٹیسٹ کروانے کو کہا گیا تو انہوں نے انکار کیا۔