پاکستان سمندری آلودگی سے نمٹنے  کیلئے سرگرم ہے، صدر مملکت

187
immediate resolution of complaints

  اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط ،بحری فضلے کے انتظام کے نظام کو بہتر بنانے اور کمیونٹی کی مدد سے چلنے والے منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی میری ٹائم  دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ  ہم ورلڈ میری ٹائم ڈے منا رہے ہیں اور اس سال کا موضوع ، مستقبل میں نیویگیٹنگ،سیفٹی فرسٹ’، سمندری حفاظت اور سلامتی کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  چیلنجوں سے نمٹنے اور جدید اور تکنیکی بحری طریقوں کو اپنانے کے لیے عالمی سطح پر فعال اقدامات کرنے ہونگے،ایسا کرنے سے، ہم نہ صرف آپریشنل کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے سمندری ماحول کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں۔